تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: شہباز شریف
لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں، تبدیلی لانے والوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پربنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، ترقی کے عمل کے ثمرات سے عوام پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، شعبدہ بازی، دھرنے اور الزامات کی سیاست عوام کی خدمت نہیں۔
پنجاب حکومت
تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: شہباز شریف
