لاہور: (ملت+اے پی پی) لاہور اور پنجاب کے لئے ترقی کے دوہرے معیار کا معاملہ دنیا نیوز نے اٹھایا تو تحریک انصاف نے اس پر اسمبلی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف نے اس ضمن میں اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء کار بھی جمع کرا دی ہے۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نبیلہ حاکم علی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک التوئے کار میں کہا گیا ہے کہ حکمران پنجاب اور لاہور کے لئے ترقی کے دہرے معیار پر کام کر رہے ہیں۔ لاہور کے لئے حکومت کی جانب سے اس سال چھ کھرب 53 ارب 20 کروڑ 92 لاکھ کے فنڈز جاری کیے گئے جبکہ پورے پنجاب میں 2 کھرب 65 ارب 96 کروڑ 91 لاکھ کا فنڈ جاری ہوا۔ تحریک التواء کار میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ترقیاتی سکیمیں بند کر دی گئی ہیں۔ تعلیمی اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ جنوبی اور شمالی پنجاب میں محرومیاں عروج پر ہیں مگر حکمران صرف اور صرف اپنی توجہ لاہور پر مبذول کیے ہوئے ہیں۔
پنجاب حکومت
تحریک انصاف کا اسمبلی میں احتجاج کا اعلان
