ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے اربوں روپے کے وسائل بچائے ،شہباز شریف
لاہور (ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے اربوں روپے کے وسائل بچائے،کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر عوام کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صوبے کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں،صوبے بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں،زیرتکمیل منصوبوں کوبھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے اور لاہور:کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر عوام کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو ترجیح دی گئی ہے ، پکیاں سڑکاں،سوکھے پینڈیپروگرام میں کارپٹڈ سڑکوں کا جال بچھایا۔شہبازشریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سیاربوں روپے کے وسائل بچائے۔
…………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز ہسپتال میں نئے غازی علم دین بلاک کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز ہسپتال میں نئے غازی علم دین بلاک کا افتتاح کردیا۔ شہبازشریف کہتے ہیں قوم کا وقت ضائع نہ کیا جائے۔ سترہ جنوری جب آئے گا تب دیکھا جائے گا وزیراعلیٰ نے سروسز ہسپتال میں غازی علم دین شہید بلاک کا افتتاح کردیا گیا۔ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شہبازشریف نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔ اور مریضوں سے سہولتوں بارے استفسار بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے بتایا کہ نئے بلاک پر 1 ارب 36کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ 320 بیڈز پر مشتمل بلاک میں غریب مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات میسر ہوں گی۔ متحدہ اپوزیشن کے احتجاج سے متعلق سوال کے جواب میں شہبازشریف بولے 17 جنوری جب آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ نئی عمارت میں امراض چشم، ریڈیالوجی، نیورالوجی، سرجری، بچوں کے امراض سمیت دیگر سہولیات فراہم ہوں گی۔