لاہور : (اے پی پی )ترکی کے وزیرا عظم بن علی یلدرم اور مےئر استنبول قادر توبپاش نے عیدالاضحی کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ترک رہنماؤں نے وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور پاکستانی قوم کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی اور وزیر اعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترک وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور باہمی احترام کا رشتہ موجود ہے اور میں عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر آپ اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ مےئر استنبول نے وزیراعلیٰ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے لوگ یک جان دو قالب ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترک وزیر اعظم اور مےئر استنبول کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور ترکی تاریخی برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں اور خوشیوں کے تہوار کے موقع پر مسلمان بہن بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغام ہے۔
پنجاب حکومت
ترکی کے وزیرا عظم کاشہباز شریف کو ٹیلی فون،عیدالاضحی کی مبارکباد
