پنجاب حکومت

ترک صدر کو پاکستان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اورمجھے اپنے عزیز بھائی رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال کر کے جو دلی مسرت اورخوشی ہوئی ہے، اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔ترکی اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہیں اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کا مظہر ہے ۔