پنجاب حکومت

جے آئی ٹی اور عمران خان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،رانا ثنااللہ

لاہور(ملت آن لائن)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ جے آئی ٹی اور عمران خان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ، جے آئی ٹی تنازعات کو جنم دے رہی ہے اور اس فکر میں ہے کہ کس طرح شریف فیملی کی تذلیل کی جاسکتی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی تب تک اہمیت نہیں جب تک سپریم کورٹ رپورٹ کوحصہ نہ بنادے۔شریف فیملی کےگواہاں کو وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا جارہاہے،جے آئی ٹی ساتھ میں یہ بھی لکھتی ہے کہ اسے مشکلات درپیش ہیں، ان کے خیال میں شاید مسائل یہ ہیں کہ گواہ ان کی مرضی کا بیان نہیں دے رہے ۔