اسلام آباد (ملت + آئی این پی) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پی ایس ایل کا میچ لاہور میں کرانے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ہے،عمران خان کرکٹ کے بادشاہ ہیں ان کو فائنل میچ ضرور دیکھنے آنا چاہیے،فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے فیصلے سے وہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے اور وہ بھرپور جشن منا رہے ہیں،ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے اور امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہورہی ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ دیکھنے کیلئے مجھے دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے،میچ ضرور دیکھوں گا،پی ایس ایل کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،حکومت نے پی ایس ایل کا میچ لاہور میں کرانے کا بڑا دلیرانہ فیصلہ کیا ہے،فیصلے کے بعد عوام جشن منارہے ہیں اور خوش ہیں اور ان کا جذبہ مثالی ہے،عمران خان کرکٹ کے بادشاہ ہیں ان کو پی ایس ایل کا میچ ضرور دیکھنا چاہیے اور لاہور میں سٹیڈیم میں ضرور آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کاور ایف سی آر کے خاتمہ کا درست فیصلہ کیا ہے،اس سے فاٹا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے،فاٹا اصلاحات کے عمل سے تمام اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں اور یہ متفقہ فیصلہ ہے،فاٹا کے عوام کی جانب سے اس پر جشن منایا جارہا ہے،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ای سی او اجلاس میں رکن ممالک کی جانب سے اعلیٰ سطح کی قیادت کی بھرپور شرکت خوش آئند ہے،ملک مین ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے اور امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔
پنجاب حکومت
حکومت نے پی ایس ایل کا میچ لاہور میں کرانے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ، رفیق رجوانہ
