پنجاب حکومت

حکومت پنجاب ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ،کمشنرسرگودہاڈویژن

سرگودھا۔19 اکتوبر(ملت + اے پی پی ) کمشنر سرگودہاڈویژن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب غربت میں کمی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز او رملٹی ڈائیمنشنل پاورٹی انڈیکس ورکشاپ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ یہ ورکشاپ پلاننگ کمیشن آف پاکستان ‘پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ‘ یو این ڈی پی او رڈویژنل انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدہوئی ۔ کمشنر نے ضلع سطح پر ایک مربوط طریقہ کار کے ذریعے غربت کے خاتمے کیلئے پلاننگ کمیشن کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ لائحہ عمل ضرورت کے مطابق وسائل کو یکجا کرنے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا ۔ اجلاس میں ڈی سی او سرگودہا اور بھکر کے علاوہ سرگودہا ڈویژن کے مختلف محکموں کے ای ڈی اوز‘ سول سوسائٹی ‘ پلاننگ کمیشن اور یواین ڈی پی کے نمائندوں نے ڈویلپمنٹ پر وفائل کے بارے میں بریفنگ دی۔