سرگودھا (ملت + آئی این پی) حکومت پنجاب نے اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کو بھی یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ان کی تصدیق کروانے کا فیصلہ کیا ہے‘ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں جعلی اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنسوں کی اطلاعات کے بعد حکومت نے اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس کی بائیو میٹرک تصدیق کروانے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو روانہ کی جارہی ہے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد صوبہ بھر میں جاری ہونیوالے اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنسوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل شروع کردیا جائیگا۔
پنجاب حکومت
حکومت پنجاب کا اسلحہ اور ڈرائیونگ لائسنس کی بائیو میٹرک تصدیق کروانے کا فیصلہ
