خادمِ پنجاب کا صفائی کیلئے ہنگامی اقدامات شروع
سرگودھا:(ملت آن لائن) ڈپٹی کمشنرسرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ خادمِ پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت شہروں او ر دیہاتوں سے کوڑا کرکٹ او رگندگی کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیاگیاہے ۔بلدیاتی اداروں کو صفائی کیلئے جامع ایکشن پلان کے مطابق شیڈول جاری کرنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ وہ مٹھہ لک مائنر پر خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت کوڑا کرکٹ ا ٹھانے کا جا ئزہ لے رہے تھے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر(پلاننگ) شفیق الرحمان نیازی اور بلدیہ کے ٹھیکیدار کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس سائٹ سے صفائی کا عمل پندرہ روز میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ کام میں کسی قسم کی سستی او رکوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔
پنجاب حکومت
خادمِ پنجاب کا صفائی کیلئے ہنگامی اقدامات شروع
