سیالکوٹ۔17 اکتوبر(ملت + اے پی پی )رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اینٹوں کے بھٹوں پر نسل در نسل کام کرنے والے محنت کشوں کے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے ایک انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے ان بچوں کو ناصرف مفت تعلیم فراہم کی جائے گی بلکہ ان کو کتابیں، یونیفارم اور نقد وظائف بھی دیئے جائیں گے ‘محکمہ تعلیم ، لیبر ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ محکموں کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسم مقدس کام کو قومی ذمہ داری سمجھ کر انجام دیں اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایم پی اے چودھر ی محمد اکرام، ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل ، ای ڈی او فنانس شجاع قطب، ڈ ی او لیبر امجد علی، ای ڈی او ایجوکیشن محمد فاروق،ای ڈی او سی ڈی سہیل محمود، ڈسٹرکٹ مینجر آفتاب باجوہ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ،صدر بھٹہ ایسوسی ایشن امان اللہ باجوہ اور سیکرٹری میاں اکرام نے بھی اجلاس میں شرکت کی، ایم پی اے محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ بھٹہ مزدوروں کے قومی شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین بھٹوں پر بھجوائی جائیں تاکہ مزدورں کیلئے شناختی کارڈ کا حصول ممکن ہوسکے اور ان کو خدمت کارڈ ز جاری کئے جاسکے۔
پنجاب حکومت
خادم اعلیٰ نے محنت کشوں کے بچوں کیلئے انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے: منشاء اللہ
