پنجاب حکومت

خادم پنجاب دیہی سڑکات پروگرام. ویہاڑی میں‌خطیر رقم سے سڑکیں‌تعمیر کی جا رہی ہیں:‌ڈی سی او

وہاڑی (ملت + اے پی پی ) چیئر مین ضلعی کوارڈنیشن کمیٹی ایم این اے سید ساجد مہد ی سلیم نے کہا ہے کہ خادم پنجاب دیہی سٹرکات پروگرام کے تحت ضلع وہاڑی میں کھیت سے منڈی تک ایک ارب 87کروڑ روپے کی لاگت سے0 213.8کلو میٹر طویل سٹرکیں تعمیرکی جا رہی ہیں حکومت نے چوتھے مرحلہ کے لیے بھی 52کروڑ 26لاکھ 90ہزار روپے کے مز ید فنڈ بھی جا ری کردیئے ہیں یہ بات انہوں نے ڈی سی او کے کمیٹی روم میں ضلعی کوارڈنیشن کمیٹی کے اجلاس سے ایم این اے سعید احمد خان منیس ، ایم این اے طاہر اقبال چوہدری ،ڈی سی او علی اکبر بھٹی ، ایم پی اے نعیم خان بھابھہ،ایم پی اے ارشاد آرائیں ،ایم پی اے عرفان خان دولتانہ ، ایم پی اے چو ہدری محمد یوسف کسیلیہ ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نما ئندہ میاں آصف خورشید کے ہمراہ خطاب کر تے ہو ئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز خواجہ محمد صادق ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طا ہر ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ حسین شاہدشیرانی،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ای ڈی او فنانس محمد مظفر خان، ایس این اے شیخ خرم سلیم ، ایکسین پراونشل بلڈنگز ،پراجیکٹ ڈائریکٹربی زیڈ یو کیمپس وہاڑی، ٹی ایم او وہاڑی میاں محمد اظہر ، ای ڈی او زراعت چوہدری مشتاق علی اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے چیئرمین کمیٹی سید ساجد مہد ی سلیم نے کہا کہ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے تحت پہلے تین مرحلوں میں ایک ارب 87کروڑ روپے سے شروع کئے گئے 213کلومیڑ طویل منصوبوں میں سے 150کلومیٹر طویل 12منصوبوں کو مکمل کر لیا گیا ہے 4منصوبوں پر کام جا ری ہے جونومبر تک مکمل کر لیا جا ئیگا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طر ف سے چوتھے مرحلہ کے لیے بھی 52کروڑ سے زائد کے فنڈز جا ری کئے جا چکے ہیں ایم این اے سعید خان منیس نے اجلاس کو بتا یا کہ خادم پنجاب دیہی سٹرکات منصوبہ پر ناقص کام کی شکا یات ہیں ایم این اے طا ہر اقبال چوہدری نے نشاند ہی کی کہ پل 48تا شیر گڑھ روڈ پر تعمیر کردہ پلیاں بیٹھ گئی ہیں جبکہ ایم پی اے نعیم خان بھابھہ نے بھی سرخوں کی ناقص تعمیر کی شکایت کی چیئر مین کمیٹی سید ساجد سلیم مہدی شاہ نے کہا کہ مکمل اور جا ری منصوبوں پر ایک کمیٹی تشکیل دے کر سروے کرایا جا ئے جس میں متعلقہ ممبران اسمبلی کا نما ئندہ شامل ہو یہ کمیٹی ان منصوبوں کے نقائص کی نشا ند ہی کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی اجلاس میں ضلع کی تینوں تحصیل میونسپل ایڈ منسٹر یشنز کے تر قیا تی پروگرام کا بھی جا ئز ہ لیا گیا سالانہ ترقیاتی پروگرام، تعلیمی ادارں میں مسنگ فیسیلیٹیز،اضافی کمروں کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا گیا ۔