پنجاب حکومت

خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کونسل قصور کا خصوصی اجلاس

خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کونسل قصور کا خصوصی اجلاس

قصور:(ملت آن لائن) خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کونسل قصور کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز کنونیئر و سینئر وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں کے زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں ‘وائس چیئر مین ضلع کونسل سردار عزیر احمد‘ ضلعی افسران ‘ ممبران ضلع کونسل اور دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع کونسل ممبران کو خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔ خادم اعلی پنجاب صاف دیہات پروگرام کو عوام الناس میں بے پناہ پذیر ائی حاصل ہوئی ہے جس کے باعث حکومت پنجاب اس پروگرام کو پورے صوبے میں شروع کر رہی ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ضلع کونسل رانا سکندر حیات خاں نے کہا کہ دیہات کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ دیہی زندگی ہمیشہ سے شہری زندگی کی نسبت مشکلات اور بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار رہی ہے باالخصوص صفائی کا نا مناسب نظام بھی ایک بڑا مسئلہ ہے انہی بڑھتے ہوئے مسائل کے سد باب کے لئے حکومت پنجاب نے اس پائلٹ پراجیکٹ کے کامیاب انعقاد کے بعد اس کا اطلاق صوبہ بھرمیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔