پنجاب حکومت

دھرنا پارٹی نے الزام تراشی کو وطیرہ بنا رکھا ہے ، شہبازشریف

دھرنا پارٹی نے الزام تراشی کو وطیرہ بنا رکھا ہے ، شہبازشریف

لاہور (ملت آن لائن)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ دھرنا پارٹی اپنے صوبے کی ترقی کی بجائے الزام تراشی اور جھوٹ کو وطیرہ بنا رکھا ہے ، انہیں اس الیکشن میں بھی پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ جمعہ کو لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہےکہ دھرنا پارٹی نے جھوٹ اور الزامات کی سیاست کی ہے، عمران نیازی نے جھوٹ اور الزام تراشی کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں،خیبرپختونخوا کے عوام بھی جھوٹ اورمنفی سیاست سے بیزارہو چکے ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ تیز رفتار ترقی کے سفر میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی۔

………………………

اس خر کو بھی پڑھیے…علامہ اقبال کے یوم پیدائش پرعام تعطیل قرار دیا جائے‘ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور:(ملت آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے مفکر پاکستان حضرت ڈاکڑ علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے قومی تعطیل کی قرارداد اور فرانزک لیب میں ہونے والی کروڑوں روپوں کی بے ضابطگیوں کے خلاف تحریک التوائے کار اسمبلی میں جمع کروادی۔ شاعر مشرق کے یومِ پیدائش کے حوالے سے تعطیل کی قرارد ڈاکٹر نوشین حامد نے جمع کرائی جبکہ اپوزیشن رکن چوہدری عامر سلطان چیمہ نے فرانز ک لیب کی بے قاعدگیوں کے خلاف تحریک ِ التوا جمع کرائی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن ڈاکٹر نوشین حامد نے مفکر پاکستان حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت قومی چھٹی دینے کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت نے شاعر مشرق کے کلام کو نہ صرف تعلیمی نصاب سے نکال دیا ہے‘ بلکہ ان کی پیدائش پر ہونے والی تعطیل کو بھی ختم کردیا ہے جسے فی الفور بحال کیا جائے۔ دوسی اپوزیشن رکن چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے فرانزک لیب میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کروا دی۔تحریک التوائے کار میں موقف اختیار کیا گیا کہ لیب کے سربراہ ڈاکٹر طاہر اشرف کی تقرری خلاف قواعد ہے۔ ت چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فرانزک لیب کے سربراہ کی جانب سے سافٹ وئیر کے لیے ساڑھے چار لاکھ ڈالر مختص کئے گئے لیکن ابھی تک وہ سافٹ وئیر تیار نہیں ہوسکا ہے۔