دھرنوں سے ملک میں امن قائم نہیں ہوگا، شہبازشریف
لاہور:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کے پہلے فیز کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا کا پہلے کڈنی اینڈ لیور سینٹر قائم کیا گیا ہے، 20 ارب کی رقم سے گردوں اور جگر کے اسپتال کا پہلا فیز آپریشنل ہوگا، یہاں صرف پنجاب کے نہیں پورے پاکستان کے عوام کا علاج ہوگا اور اس انسٹی ٹیوٹ میں غریبوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر کا کریڈٹ نوازشریف کی قیادت کو جاتا ہے، دھرنوں نے ایک بار پہلے ہی ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا ہے، دھرنوں سے ملک میں امن قائم نہیں ہوگا، اگر عوام کو ان کا حق نہ دیاتو ایک خونی انقلاب آئے گا۔
پنجاب حکومت
دھرنوں سے ملک میں امن قائم نہیں ہوگا، شہبازشریف
