دھند سے گڈو تھرمل پاور اسٹیشن ٹرپ
کشمور:(ملت آن لائن) دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی تمام ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئیں جس سے 1750 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، رحیم یارخان اور جعفرآباد سمیت سندھ، پنجاب اور بلوچستان کےمختلف شہروں میں 12 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کام جاری ہے جس میں مزید چند گھنٹے درکار ہیں۔ پنجاب میں دھند اور اسموگ سے ٹریفک حادثات ملک کے مختلف علاقے دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ آلودہ دھند کےباعث گزشتہ رات لاہور میں بند روڈ پر 2 ٹریفک حادثات میں 14 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ساہیوال میں بھی 2 افراد جان سے گئے اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ جلال پور بھٹیاں میں کار سیم نالے میں جا گری جس سے ایک شخص جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔ پنجاب میں آج بھی اسموگ کا ڈیرہ، مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی لاہور ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ دھند اور اسموگ سے لاہور ایئرپورٹ پر متعددپروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔ دھند کے باعث بیرون ملک سے آنے والی 4 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جب کہ اندرون ملک کی متعددپروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کام جاری ہے جس میں مزید چند گھنٹے درکار ہیں۔ پنجاب میں دھند اور اسموگ سے ٹریفک حادثات ملک کے مختلف علاقے دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں جب کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ آلودہ دھند کےباعث گزشتہ رات لاہور میں بند روڈ پر 2 ٹریفک حادثات میں 14 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ساہیوال میں بھی 2 افراد جان سے گئے اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ جلال پور بھٹیاں میں کار سیم نالے میں جا گری جس سے ایک شخص جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔