پنجاب حکومت

دہشت گردی سےنمٹنےکےلیےمزید کام کرنا ہوگا: شہباز شریف

لاہور: (ملت+آئی ای پیٰ) وزیراعلیٰ شہباز شریف کا بیدیاں روڈ پولیس ٹریننگ سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب پولیس دن رات عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ پنجاب پولیس کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔ پنجاب پولیس نے بہادری سے دہشتگردی کا سامنا کیا۔ تمام سیکیورٹی اداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا۔ ہم نے دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ پنجاب پولیس امتحان میں پورا اترے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پیسے والے انصاف کو خرید لیتے ہیں، اس سے بڑا ظلم نہیں ہو سکتا۔ صوبے میں مظلوم کو ظالم بنانے والا کلچر ختم کرنا ہوگا۔ صوبے میں انصاف کے علاوہ دوسری بات نہیں ہونی چاہیے۔ قوم آپ اور مجھ سے اپنا حق مانگ رہی ہے۔ اگر ہم نے اپنا فرض ادا نہ کیا تو غریبوں کے سوالات ہمیں ڈسیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عام آدمی کی بغیر سفارش کے ایف آئی آر کاٹی جائے۔