لاہور (ًٌٹ + آئی این پی)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہوداحمد خاں نے کہا ہے کہ دانش سکول چشتیاں کی سیکنڈائیر کی طالبہ سدرہ شہادت کامیاب آپریشن کے بعد روبصحت ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے سدرہ شہادت کے مکمل علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اورطالبہ کے علاج معالجہ کے تمام اخراجات حکومت اٹھائے گی۔یہ بات انہوں نے لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج دانش سکول چشتیاں کی سیکنڈ ائیر کی طالبہ سدرہ شہادت کی عیادت کے موقع پر کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سدرہ شہادت کے مفت علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ مریضہ کے لواحقین کو الگ کمرے کی سہولت اور مالی ماونت بھی مہیا کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر عامر عزیز ودیگر ڈاکٹرز کی ٹیم طالبہ کا علاج معالجہ کر رہی ہے۔سدرہ شہادت ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث7روز تک ایک سرکاری ہسپتال میں علاج کی منتظر رہی ، وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سدرہ شہادت کے مکمل علاج معالجہ کی ہدایات جاری کیں جس پر انہیں ایک دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا۔بعد ازاں صوبائی وزیررانا مشہود نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، مریضوں کی خیریت دریافت کی اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پنجاب حکومت
رانا مشہود کی نجی ہسپتال آمد،طالبہ سدرہ شہادت کی عیادت کی
