پنجاب حکومت

روئیں دھوئیں نہیں، ملک کیلئےمل کرکام کریں، شہبازشریف

روئیں دھوئیں نہیں، ملک کیلئےمل کرکام کریں، شہبازشریف
لاہور:(ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں نے معیشت کا دھڑن تختہ کر دیا، روئیں دھوئیں نہیں، ملک کیلئے مل کر کام کریں۔ شہباز شریف نے اپوزیشن کو مشورہ دینے کے بعد ڈاکٹروں کو بھی تڑی لگائی، بولے، اب ڈاکٹرز کو ہڑتال نہیں کرنے دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال اور اسلام آباد کے دھرنوں سے خدمت نہیں ہوتی، قومیں ہڑتالوں اور لاک ڈاؤن سے نہیں محنت سے بنتی ہیں، پھر کہتے ہیں شہباز شریف ہسپتالوں کو پرائیویٹائز کر رہا ہے، ڈاکٹرز کی ہڑتال نہیں ہونے دوں گا، یہ باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم قائد کے موقع پر اس ادارے کے پہلے مرحلے کا افتتاح قائد کے مشن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے، 20 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جانے والا یہ ادارہ گردوں اور جگر کے مریضوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کرے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے دن رات کام کرنے والے مزدوروں کو سلیوٹ کیا اور ان کیلئے 1 ماہ کے بونس کا اعلان بھی کیا۔