لاہور۔11 نومبر(ملت + اے پی پی) و زیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جاری ہدایات کی روشنی میں گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں جموں و کشمیر کے غیر دعوے دار پناہ گزین مہاجرین سابق وقف زرعی زمین کی مالکانہ حقوق عا رضی طور پر دینے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ سیکرٹری(ایس اینڈ آر)بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق و قف پراپرٹی ا ور بے گھر افراد کے کالعدم قانون1975ء کے تحت عارضی مالکانہ حقوق کے معاملات پر غور کے لئے متعلقہ ڈویژن کے کمشنرز،ڈی سی اوز،بورڈ آف ریونیو کا نمائندہ اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کمشنرآفس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔متعلقہ ڈویژن کے کمشنر کمیٹی کے سر براہ ہو نگے۔ کمیٹی مالکانہ حقوق کے حوالے سے گا ئیڈ لائن کو31دسمبر2016 ء تک حتمی شکل دے گی۔بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق ایک ہزار روپے فی پیداواری یونٹ کی ادائیگی کی شرط پر مالکانہ حقوق جموں و کشمیر کے پناہ گزین افراد کو دئیے جائیں گے۔ عارضی الاٹیوں کو 12نومبر سے قبل ڈویژنل کی سطح پر کمیٹی کے ذریعے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ10دسمبر2016 ء مقرر کی گئی ہے۔موصول ہونے والی ہر درخواست پر مکمل کی چھان بین کا عمل ایک ہفتہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس ہر دو ہفتہ بعد منعقد ہو ا کرے گا۔
پنجاب حکومت
زرعی زمین کی مالکانہ حقوق عا رضی طور پر دینے کے لئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
