پنجاب حکومت

زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی میں ایک ہی شخص کے ملوث ہونے کا انکشاف

زینب سمیت 8 بچیوں سے

زینب سمیت 8 بچیوں سے زیادتی میں ایک ہی شخص کے ملوث ہونے کا انکشاف

لاہور: (ملت آن لائن) پنجاب حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم جلد قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے گا۔ ترجمان پنجاب حکومت احمد خان کا کہنا تھا کہ ننھی پری زینب کے ساتھ درندگی کے ملزم کا سراغ مل گیا ہے، فرانزک لیب سے کچھ رپورٹس آ گئی ہیں، قاتل جلد گرفت میں ہو گا۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ابھی بہت سے کام کرنا باقی ہیں اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، اس سلسلے میں ہمیں بڑوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہو گی۔ خیال رہے کہ زینب کے قتل کی سفاکانہ واردات کو 5 دن گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک تحقیقات میں کوئی خاص پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ حکومت پنجاب نے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے زینب قتل کیس کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز جمعرات کو جائے حادثہ کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے معلومات اکھٹی کیں۔ پولیس نے اب تک 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔