پنجاب حکومت

زینب قتل کیس میں جلد کامیابی حاصل کریں گے، رانا ثنا اللہ

نیب آئین قانون

زینب قتل کیس میں جلد کامیابی حاصل کریں گے، رانا ثنا اللہ

لاہور: (ملت آن لائن) صوبائی وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خاکے سے ملزم کو قریبی شخص پہچان سکتا ہے، ہمیں تمام لوگوں کا تعاون چاہیے۔ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا بتانا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی سے گزشتہ 3 یا 5 سال کا ڈیٹا طلب کیا۔ گزشتہ کیسز کا ریکارڈ فائلوں میں موجود ہو گا، اسے اکٹھا کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے زینب قتل اور زیادتی کیس میں جلد کامیابی حاصل کریں گے۔ خاکے سے ملزم کو قریبی شخص پہچان سکتا ہے۔ شبہ ہے کہ اس کیس میں بھی گزشتہ کیسز کی طرح سیریل کلر شامل ہے۔ ہمیں اس کیس کے حل کیلئے تمام لوگوں کا تعاون چاہیے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ فرانزک لیب کی حتمی رپورٹ تک کنفرم نہیں کیا جا سکتا کہ واقعہ میں کون شخص ملوث ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ سے دیکھا جا رہا تھا کہ کون اس واقعے میں ملوث ہے، اب اس کا دائرہ کار 30 سے 35 سال کے افراد تک وسیع کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ڈی این اے ٹیسٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب قصور میں سات سالہ زینب کی پوسٹمارٹم رپورٹ دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زینب کی کلائیاں کاٹنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا جبکہ معصوم بچی کے جسم پر زیادتی کے واضح شواہد ہیں۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق زینب کے ناک، گلے اور دیگر جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ زینب کے کپڑوں اور جسم سے ملنے والے سیمپل ڈی این اے کیلئے فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے ہیں۔