لاہور (ملت + آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں کوشہید کرنیوالے سفاک درندوں پر زمین تنگ ہوچکی ہے، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر کے مٹی کا یہ قرض اتاریں گے۔ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کی دوسری برسی کے موقع پر ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ عظیم شہداکے خون کا ایک ایک قطرہ اس مٹی پر قر ض ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے منطقی انجام تک پہنچ رہی ہے اوردہشت گردوں کا نام و نشان مٹا کروطن کو امن و سکون کا گہوارا بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی تائید اورحمایت سے پاک سرزمین کو آخری دہشت گرد کے ناپاک وجود سے بھی پاک کریں گے ،قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں دہشت گردی اورانتہا پسندی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔ شہبازشریف نے مزید کہاکہ برداشت اورمیانہ روی پر مبنی معاشرے کے قیام کاعظیم مقصد ضرور حاصل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے آرمی پبلک اسکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھر پور اندا ز میں خراج عقیدت پیش کیا۔
پنجاب حکومت
سانحہ پشاور،سفاک درندوں پر زمین تنگ کردی گئی: شہبازشریف
