پنجاب حکومت

سرگودھا میڈیکل کالج: حکومتِ پنجاب کی ہسپتال کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت

سرگودھا۔17 اکتوبر(ملت + اے پی پی )حکومتِ پنجاب نے میڈیکل کالج سرگودھا کی انتظامیہ کو فوری طور پر میڈیکل کالج کے ساتھ ہسپتال کو فعال بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔ذرائع کے مطابق میڈیکل کالج کے ساتھ ہسپتال میں ابتدائی طور پر کم از کم 50 بستر پر مشتمل ہسپتال کو فعال کیا جائے گا جس کی وجہ سے شہریوں کے علاوہ میڈیکل کے طلباء بھی مستفید ہوں گے۔