پنجاب حکومت

سموگ کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کا ٹویٹر پر پیغام

سموگ کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کا ٹویٹر پر پیغام
لاہور: (ملت آن لائن) شہبازشریف نے ایسا کیا کر دیا کہ بھارتی بھی سوشل میڈیا پر گرویدہ ہو گئے؟، باوجود اِسکے کہ چند ہفتوں سے پاکستان کا صوبہ پنجاب، بھارت کی ماحولیاتی دہشت گردی کا شکار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے اِس عزم کیساتھ کہ “سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جو کچھ انسانی بس میں ہے کیا جائے، تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز سے کام کریں، تساہل کی کوئی گنجائش نہیں” حکومت پنجاب پاکستان اپنے حصے کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اِس خطے کو سموگ کی لپیٹ سے چھٹکارا دلانے کیلئے انقلابی اقدامات کا عملی مظاہرہ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ناسا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پنجاب میں سموگ کی بڑی وجہ بھارت میں کٹائی کے بعد جلائی جانے والی فصلوں کی باقیات(سٹبل) کو قرار دیا گیا ہے۔ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے کوئلہ، ٹائر، اور ناقص مواد کو بطور ایندھن استعمال کرنے والی 250 صنعتی یونٹس سیل کر دیئے ہیں جبکہ ایسے مزید 60 کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروا یں گئی ہیں۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ 6 ایئرکوالٹی نگرانی یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ رواں ہفتے میں دھواں دینے والی 20 ہزار گاڑیوں کے چالان اور 1347 گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے۔ 28 ہزار کسانوں کو فصلوں کی باقیات (سٹبل) کو آگ لگانے کے بجائے متبادل طریقہ کار کے استعمال بارے آگاہی دے دی گئی ہے۔ فصلوں کی جڑیں اور بقایات جلانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے پر ابھی تک 350 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں گردوغبار کے تدراک کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 17 ہزار کلو میٹر سٹرکوں کو صاف کیا گیا جبکہ 1123 کلومیٹر روڈز کی واشنگ بھی کی گئی۔ جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں متعارف کروائے گئے سموگ سے نمٹنے کیلئے جامع درمیانی مدت اور طویل المدت منصوبہ بندی کی گونج سرحد پاربھارتی پنجاب میں سْنائی دینے لگی ہے۔