پنجاب حکومت

سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 11 مشتبہ افراد گرفتار

سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 11 مشتبہ افراد گرفتار
لاہور: (ملت آن لائن) پولیس کے مطابق سرچ آپریشن داتا دربار، موچی گیٹ، اسلام پورہ، راوی روڈ اور لاری اڈہ کے علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ہاسٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں، فلیٹس اور بس اڈوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر11 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن عرس داتار دربار اور چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر کیا گیا۔

آپریشن میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ہاسٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں، فلیٹس اور بس اڈوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر11 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔