پنجاب حکومت

سی پیک خطےسےدہشت گردی کےخاتمےمیں اہم کردارادا کرے گا: شہباز شریف

لاہور: (اے پی پی) وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا ۔ ایوان وزیر اعلٰی لاہور میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے پراجیکٹس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے ۔ سی پیک سے پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے جس کی تکمیل سے خطے کی تقدید بدلے گی ۔ سی پیک منصوبہ خطے سے دہشت گردی ، انتہا پسندی اور غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔