شناختی کارڈ پر والد کی جگہ گرو کے نام کی اجازت
لاہور (ملت آن لائن) سول عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خواجہ سرا کے شناختی کارڈ کے حوالے سے پہلا کیس نمٹا دیا ۔ سمن آباد کے رہائشی شاہین خواجہ سرا نے شناختی کارڈ پر گرو کا نام لکھوانے کیلئے سول کورٹ میں درخواست جمع کرا رکھی تھی ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد خواجہ سرا کو اپنے شناختی کارڈ پر والد کے نام کی جگہ گرو کا نام لکھنے کی اجازت دے دی ۔
الیکشن کمیشن اور نادرا نے نئے ووٹوں کے اندراج کا نظام بنا لیا، دس نومبر کے بعد ہر نئے شناختی کارڈ بناتے وقت ووٹ کا اندراج بھی کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کے حامل لاکھوں افراد کا ووٹ انتخابی فہرستوں میں درج نہیں، آئندہ شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کا اندراج کر دیا جائے گا، شناختی کارڈ بناتے وقت ووٹرز سے عارضی یا موجودہ پتے پر ووٹ درج کرانے کا پوچھا جائے گا۔ نادرا کے سوفٹ ویئر میں ووٹ اندراج سے متعلق انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، شناختی کارڈ بنواتے وقت ووٹ کے اندراج کا عمل 10 نومبر سے شروع ہوگا، عارضی اور مستقل پتے کے علاوہ درج ووٹ آئندہ سال دسمبر تک ختم کر دیئے جائیں گے۔