لاہور (ملت + آئی این پی) وزیراعلی پنجاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی 48 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرکے وزیراعلی پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا جبکہ سی پی او پنجاب سید خرم علی، ایس ایس پی سپیشل برانچ پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی کمپلینٹس کمیٹی کے ممبر ہوں گے واضح رہے کہ دو روز قبل بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں پیپلز پارٹی کی ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کا رہنما شوکت بسرا شدید زخمی جبکہ اس کا سیکرٹری جاں بحق ہوا ہے۔
پنجاب حکومت
شوکت بسرا قتل:وزیر اعلیٰ نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
