پنجاب حکومت

شکر گڑھ میں بھانجے نے سگی خالہ سے شادی کرلی

شکر گڑھ میں بھانجے نے سگی خالہ سے شادی کرلی
شکر گڑھ(ملت آن لائن)پنجاب کے شہرشکر گڑھ میں بھانجے نے سگی خالہ سے شادی کرلی ،نانا نے نواسے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ یہ افسوسنا ک واقعہ شکر گڑھ کے تھانے نیناں کوٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے رشتوں کے تقدس کو پامال کرتےہوئے خالہ سے شادی کر لی ۔نوجوان کے نا نا اور لڑکی کے والد نے تھانے نیناں کوٹ میں نواسے کے خلاف مقدمہ در ج کروا دیا ۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔واضح رہے کہ اسلام میں خالہ اور بھانجے کے نکاح کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔اس واقعے کو قیامت کی نشانی قرار دیا جارہا ہے۔