پنجاب حکومت

شکست خوردہ عناصرکا ایجنڈا تیزرفتارملکی ترقی کوروکنا ہے، شہباز

لاہور:(ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی جب کہ شکست خوردہ عناصر کا ایجنڈا تیز رفتار ترقی کو روکنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے فلاح و بہبود کے لیےمحنت سے کام کیا ہے لہذا عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محنت، دیانت، امانت اور شفافیت کی گواہی ہمارے منصوبے اور عوام دے رہے ہیں لہذا منفی سیاست کی کوئی گنجائش ہے نہ پاکستان کے باشعور عوام اس کا ساتھ دیں گے جب کہ شکست خوردہ عناصر کا ایجنڈا تیز رفتار ترقی کو روکنا ہے۔