شہبازشریف عمران خان کیخلاف ہرجانہ کے دعویٰ کردیا
لاہور: (ملت آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہتک عزت کے دعویٰ میں تاخیری حربے استعمال کرنے اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف دس ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کا جلد فیصلہ کرنے کیلئے لاہور کی سول عدالت میں درخواست دائر کر دی، میاں شہباز شریف کی جانب سے جلد فیصلے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پرعوام کو گمراہ کیا اور شہباز شریف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے عمران خان کو دس ارب روپے کی پیشکش کی،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا، سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے شہباز شریف کی کردار کشی کی،شہباز شریف کی کردار کشی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے،عمران خان عدالتی کارروائی کے دوران مسلسل تاخیر ی حربے استعمال کررہے ہیں،سات جولائی سے تاحال عمران خان کی جانب سے عدالت میں جوابی دلائل نہیں دئیے گئے،19 اکتوبر کو عمران خان کے وکلا ء نے عدالت میں دلائل دینے کی بجائے مزید مہلت طلب کی ،قانون کے مطابق ہتک عزت کے دعوی کا فیصلہ نوے روز میں ہو جانا چاہیے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کے خلاف دس ارب روپے کے ہرجانہ کے دعویٰ کا جلد فیصلہ کرے۔
پنجاب حکومت
شہبازشریف عمران خان کیخلاف ہرجانہ کے دعویٰ کردیا
