پنجاب حکومت

شہبازشریف پاکستان مسلم لیگ(ن)،پنجاب کے بلامقابلہ صدرمنتخب

لاہور(ملت + آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)،پنجاب کے صوبائی کونسل کے اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پارٹی کا بلامقابلہ صوبائی صدرمنتخب کیاگیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن)،پنجاب کے چیف الیکشن کمشنر اتھارٹی منشاء اللہ بٹ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے بلامقابلہ صوبائی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیااوربتایاکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران امیدوار شوکت علی نے کاغذات واپس لے لئے ہیں اوروزیراعلیٰ شہبازشریف صوبائی صدرکیلئے بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں،جس کے بعد وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبائی صدر کی نشست سنبھالی۔پارٹی انتخابات میں صوبائی وزیرملک ندیم کامران،بلا مقابلہ سینئر نائب صدر،ارشد خان اورمحترمہ نگہت پروین بلامقابلہ نائب صدور ،میاں مرغوب احمد بلامقابلہ سیکرٹری فنانس اورسمیع اللہ چوہدری بلامقابلہ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے ۔صوبائی کونسل کے اجلاس کے شرکاء نے وزیراعلیٰ شہباز شریف اوردیگر عہدیداران کو مسلم لیگ(ن) پنجاب کابلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔