لاہور(ملت+ آئی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے جدید ترین نئے ایمرجنسی بلاک کے افتتاح کے بعد وارڈز کا دورہ کیا اوروہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ نے مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے دریافت کیا ۔مریضوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ یہاں جدید اورمعیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ایک بزرگ مریضہ رخسانہ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کا ہیراہیں اورہماری دعائیں اورنیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔آپ حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کی تڑپ رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کوصحت اورلمبی عمر عطا کرے۔ ایمرجنسی بلاک کے وارڈزمیں زیر علاج دیگرمریضوں نے بھی وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دعائیں دیں ۔ وزیراعلیٰ نے جدید ترین اینجیو گرافی لیب کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ اس لیب میں دنیا کی جدید ترین مشین نصب کی گئی ہے اورامریکہ میں بھی اس طرح کی جدید مشین 40فیصد ہسپتالوں میں موجود ہے جبکہ دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسی مشینیں بہت کم موجود ہیں ۔
پنجاب حکومت
’’شہبازشریف پاکستان کا ہیرا ہے‘‘
