پنجاب حکومت

شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور کی ملاقات

لاہور:(ملت+آئی این پی) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلی پنجاب نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پوری قوم کو شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں، پاک افواج نے بہادری اور جرات کی عظیم داستانیں رقم کی ہیں، پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپریشن ضرب عضب دنیا کے لیے بڑی مثال ہے جس نے پاکستان میں دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، دہشتگردی کیخلا ف جنگ میں بے مثال کامیابیوں کا ثمر انہیں لازوال قربانیوں سے ممکن ہواشہباز شریف نے کہا کہ پرامن پاکستان کے خواب کی تعبیر ہمارا مشن ہے اور میں نے اپنی زندگی دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے وقف کر دی ہے۔ آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پر امن ہے۔