لاہور (ملت + آئی این پی) سندھ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران نے پنجاب میں ہونے والی تیزرفتار ترقی اورمنصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھانے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے اقدامات کوشاندار الفاظ میں سراہا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے صوبے کے عوام کی جس طرح بے لوث خدمت کی ہے وہ ایک مثال ہے اوردیگر صوبوں کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہیے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب میں نہ صرف امن وامان کی فضاء4 کو بہتر بنایا ہے بلکہ عوام کے معیار زندگی میں بھی اضافہ ہوا ہے ہم جب بھی پنجاب آتے ہیں تو یہاں کی ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ترقیاتی ویڑن سے صوبے کے عوام مستفید ہورہے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح شہبازشریف فلاح عامہ کے پروگرامزکو معیار اوررفتار کے ساتھ آگے بڑھارہے ہیں اسی طرح دیگر صوبوں میں بھی کام ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ عوام آج ان سے محبت کرتے ہیں۔
پنجاب حکومت
شہباز شریف نے عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے،شیرازی
