فیصل آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے فیصل آباد میں چلڈرن ہسپتال کے 50 بستروں پر مشتمل نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ ایمرجنسی بلاک کی تعمیر پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئی ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کے 50 بستروں پر مشتمل نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے نئے ایمرجنسی بلاک کا دورہ بھی کیا۔ افتتاحی تقریب میں و زیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی موجود تھے۔ ایمرجنسی بلاک کی تعمیر پر ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔
پنجاب حکومت
شہباز شریف نے ڈیڑھ ارب لاگت سے تیار 50 بستروں کے نئے ایمرجنسی بلاک کا افتتاح کر دیا
