پنجاب حکومت

شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی

شہباز شریف کا

شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب، مسجد نبوی میں نماز فجر کی ادائیگی

مدینہ منورہ:(ملت آن لائن) آئندہ مسلم لیگ ن کے وزیراعظم کے نامزد امیدوارمیاں شہبازشریف اہم دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے،وزیر اعلی پنجاب نے نماز کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے دعا بھی کی ۔دوسری جانب ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کا دورہ ذاتی نوعیت کا ہے، وہ عمرہ ادا کریں گے۔جہاں انھوں نے نمازِ فجر مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی میاں شہبازشریف سعودی عرب میں اہم شخصیات سےملاقاتیں کریں گے۔ سعودی حکومت کے بھیجے گئے طیارے میں سوار وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مدینہ منورہ جا پہنچے، جہاں انھوں نے مسجد نبوی میں نماز فجر ادا کی اور نوافل بھی ادا کئے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔ یوں اچانک خصوصی طیارے میں سعودیہ روانگی کی وجہ کیا ہوئی ؟سیاسی صورتحال میں ایک نئی بحث چھڑگئی ۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق شہباز شریف کی آج سعودی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ پنجاب حکومت کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے شہباز شریف کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں سر پر ٹوپی اور ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔