پنجاب حکومت

شہباز شریف کی وزیراعظم سے کھاد پر سبسڈی بحال کرنے کی درخواست

لاہور: (ملت+اے پی پی) وفاق کی جانب سے کھاد پر دی جانی والی سبسڈی کو واپس لینے کے فیصلے پر پنجاب حکومت اور تحریک انصاف ایک پیج پر۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی حکومت سے سبسڈی بحالی کی درخواست کی گئی۔ وزیر اعلی پنجاب کہتے ہیں سبسڈی بحالی سے صوبے کے 2 کروڑ 20 لاکھ کاشتکاروں کو 77 ارب روپے کی مالیت کا فائدہ پہنچے گا۔ شہباز شریف نے سبسڈی ایشو پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیان بازی پر سخت تنقید کی۔ کہتے ہیں بیان بازی کرنے والوں کی حکومت جاری ہوتی تو کاشتکاروں کے منہ سے ان کا آخری نوالہ بھی چھن چکا ہوتا۔ تحریک انصاف نے سبسڈی کی واپسی کے لیے پارلیمنٹ سمیت ہر سطح پر مخالفت اور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور کاشتکاروں کی تنظیموں سے رابطہ شروع کر دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ زراعت اور کاشتکار کی کمر توڑنے اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر اعلی پنجاب کی درخواست پر ہمدردی سے غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ شہباز شریف نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے ذخائر میں پہلے سے موجود کھاد کے تیارشدہ تھیلے کاشتکاروں کو موجودہ نرخوں پر سبسڈی کی رعایت پر ہی مہیا کیے جائیں۔