پنجاب حکومت

شہر قائد کو کچرا کنڈی بنانیوالوں کو شرم تو آتی نہیں زعیم قادری

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر و ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہاہے کہ مولابخش چانڈیو گپ شپ لگانے میں مہارت رکھتے ہیں‘ کراچی کو کچرا کنڈی بنانیوالوں کو شرم نہیں آتی۔اتوار کے روز زعیم قادری نے مولا بخش چانڈیو کی پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت پر تنقیدکاجواب دیتے ہوئے کہا کہ مولابخش چانڈیواور ان کی پارٹی کو سندھ کی فکر نہیں بس پنجاب پر تنقید کرنے میں مصروف رہتے ہیںیہ کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں گندا پانی آتا ہے جبکہ پنجاب کی ترقی اور شفافیت کی گواہی بین الاقوامی ادارے دیتے ہیں کہ پنجاب کس طرح دن بدن ترقی کی راہوں پر گامزن ہے حکومت سندھ بغور دیکھے تو کراچی کے نلکوں میں پانی آتا نہیں اور گلیوں سے جاتا نہیں،سندھ کی حالت زار اندھوں کو بھی نظر آتی ہے، شہر قائد کو کچرا کنڈی بنانیوالوں کو شرم تو آتی نہیں مگر دوسروں پر تنقید کرنا خوب آتی ہے۔