شیخوپورہ میں ٹریفک حادثےمیں 5 افراد جاں بحق اور8 زخمی
شیخوپورہ: (ملت آن لائن) گوجرانوالہ روڈ پر مسافر بس اور وین میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ میں گوجرانوالہ روڈ پر مسافر بس اور وین میں خوفناک تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کو لاہور کےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں تہذیب نامی خاتون اور اس کے والد رفیق ولد مکھن دین شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شیخوپورہ اور لیہ میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوراً جائے حادثہ پر پہنچیں۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اورزخمیوں کو لاہور کےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں تہذیب نامی خاتون اور اس کے والد رفیق ولد مکھن دین شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ادھر پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شیخوپورہ اور لیہ میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔