عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، عبدالعلیم خان
لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے گھر پہنچے اور شہید کےاہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کیلیے فاتحہ خوانی کی۔علیم خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔
پنجاب حکومت
عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، عبدالعلیم خان
