پنجاب حکومت

علم دینا صرف پیشہ نہیں، عبادت اورقومی ذمہ داری بھی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: (ملت+ آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ علم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری بھی ہے‘ اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جو قوم کے معماروں کی تربیت کرتے ہیں‘ آج وہی قوم کامیاب ہے جس کے پاس تعلیم کی سہولتیں موجود ہیں۔ بدھ کو اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے کہا کہ علم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری بھی ہے۔ طالب علموں کی فکری راہ متعین کرنے میں اساتذہ کا اہم کردار ہے اور آج وہی قوم کامیاب ہے جس کے پاس تعلیم کی سہولتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی میرٹ پالیسی کے باعث تعلیم کے شعبے میں باصلاحیت افراد آگے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ عالمی دن اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ میں اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں جو قوم کے معماروں کی تربیت کرتے ہیں ۔پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں اسکولوں کی سطح پر کمپیوٹر لیبز بنائی گئی ہیں۔ (ن غ)