پنجاب حکومت

عمران خان جھوٹے ہیں، شہباز شریف

آشیانہ اسکیم کرپشن کیس؛

عمران خان جھوٹے ہیں، شہباز شریف

ملتان: (ملت آن لائن) وزیر اعلیٰ نے ساڑھے 5 ارب روپے کے صحت کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں علاج کی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نشتر ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے برن یونٹ نشتر ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیر اعلیٰ نے ملتان کے چلڈرن ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں زیرعلاج بچوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جھوٹے ہیں، انہوں نے کے پی میں ہسپتال بنائے، نہ سکول، وہ جھوٹوں کے آئی جی ہیں، انہوں نے کے پی میں ایک واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ میٹرو بس پر تنقید کرنے والے آج خود میٹرو بنانے کے لئے سڑک کھود کر بیٹھے ہیں لیکن ان سے میٹرو بن نہیں رہی البتہ اگر ہمیں موقع ملا تو پشاور میں میٹرو بنا کر دکھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہم نے وسائل کو اپنے پاؤں کی زنجیر نہیں بننے دیا، وسائل دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے نچھاور کئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے، بچوں کے علاج معالجے کے لئے جدید ترین مشینری اور آلات نصب کئے گئے ہیں، ملتان کے چلڈرن ہسپتال میں لاہور کے چلڈرن ہسپتال جیسی طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور چلڈرن ہسپتال میں 150 بستروں کے اضافے سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے بچوں کے علاج معالجے کے لئے دوسرے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔