پنجاب حکومت

عمران خان میں وزیر اعظم بننے والی خوبیاں نہیں: رانا ثناء

رشید کو خود

عمران خان میں وزیر اعظم بننے والی خوبیاں نہیں: رانا ثناء

فیصل آباد: (ملت آن لائن) رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنے مخصوص انداز میں نشانہ بنایا۔ کپتان کے حوالے سے شگوفے بھی چھوڑتے رہے، کہتے ہیں عمران خان میں وزیر اعظم بننے والی خوبیاں نہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 70 سالوں میں آمروں کو سپریم کورٹ نے نجات دہندہ کہا، فیصلے تاریخ میں موجود ہیں، بھٹو کے فیصلے کو پوری دنیا نے غلط کہا، اسی ججج نے بعد میں تسلیم کیا کہ بھٹو کا فیصلہ دباؤ میں کیا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اور 17 جنوری کو جو مرضی کر لیں، فیصلہ ووٹ کی پرچی سے ہو گا، جمہوریت کے تسلسل کو یہ اور وہ نہیں روک سکتے، فیصلہ عوام نے ہی کرنا ہے۔ وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ وہی قیادت ضروری ہے جو پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا چاہتی ہے، طاہر القادری دھرنا دینے کو تیار نہیں، طاہر القادری کیساتھ عمران اور زرداری نہیں بیٹھیں گے، اگر وہ دھرنا دیں گے تو طاقت کا استعمال نہیں کریں گے، انہوں نے دھرنے کیوجہ سے لوگوں کو مشکلات میں ڈالنا ہے، بلوچستان کی تبدیلی کی تفصیلات میں جائے بغیر کہوں گا کہ جمہوریت کا تسلسل جاری رہے گا۔ زینب قتل کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناظم آباد سے بھی دو دن قبل بچہ اغواء ہوا تھا، وہ بچہ بازیاب ہو گیا ہے، میڈیا اس حوالے سے احتیاط سے رپورٹنگ کرے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے ایک لطیفہ سناتے ہوئے عمران خان کی خوب درگت بنائی، بولے مولوی نے نکاح کے وقت پوچھا کہ لڑکا کیا کرتا ہے تو جواب دیا گیا کہ صرف نواز شریف کو تنگ کرتا ہے۔