پنجاب حکومت

عمران خان کو انتشار پھیلانے کیلئے پاکستان میں لانچ کیا گیا، رانا ثنا اللہ

رشید کو خود

عمران خان کو انتشار پھیلانے کیلئے پاکستان میں لانچ کیا گیا، رانا ثنا اللہ

لاہور: (ملت آن لائن) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کس نے انہیں اکٹھا کیا، اب ڈھکا چھپا نہیں رہا۔ صوبائی وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ عمران خان کی مونچھیں نہیں تو میرا کیا قصور، وہ وقت دور نہیں کہ اسے کانوں سے پکڑ کر دیس نکالا دیں گے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاست میں تشدد اور گالم گلوچ کے بانی عمران خان ہیں، اسے منظم انداز میں پاکستان میں انتشار کے لئے لانچ کیا گیا۔ ووٹ کی طاقت سے اس کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن پر سیاست میں بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور زرداری عمران گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا ہے۔ کس نے انہیں اکٹھا کیا، اب ڈھکا چھپا نہیں رہا۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے آگے قوم انہیں ایک سٹیج پر بھی دیکھے گی۔