لاہور: (آئی این پی) ایوان وزیر اعلیٰ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے طرز سیاست کی وجہ سے ان کے اپنے بھی پرائے ہو چکے ہیں۔ شہباز شریف نے مسلم لیگی کارکنان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہرگز اشتعال میں نہ آئیں۔ انہوں نے تنبیہہ کی کہ ڈنڈا بردار فورس جیسے اقدامات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ تحریک انصاف کی ریلی کی سکیورٹی کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن بھی ہمارے بچوں کی طرح ہیں اور ان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
پنجاب حکومت
عمران خان کی خواہش اقتدار بذریعہ انتشار پوری نہیں ہو گی: شہباز
