قصور: (ملت+اے پی پی) عمران خان کی غلط بیانی پر مبنی سیاست بے نقاب ہوچکی ہے‘ سڑکوں‘ چوکوں ‘چوراہوں پرالزامات کی سیاست کرنیوالے اب پھر سڑکوں پرآکرملکی ترقی اورخوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکاناچاہتے ہیں، ان خیالات کااظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی ملک محمداحمدخان نے اپنے ڈیرہ پر اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے چار سالوں کے دوران انتھک محنت کی اورآج اسکے ثمرات عوام تک منتقل ہوناشروع ہوگئے ہیں ‘پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ شریف خاندان کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے اور پاکستان کی خوشحالی کا باعث بنے گاجوملک دشمنوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے ،اگرآج وزیراعظم محمدنوازشریف قومی میگاپراجیکٹ کو رکوا دیں تو نہ پھر ملک میں دھرنا ہوگا اور نہ ہی روڈ بلاک کی کوشش کی جائیگی ،ہمیں بحیثیت پاکستانی ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کرنا ہوگا، انہوں نے مزیدکہا کہ میاں نوازشریف حقیقی معنوں میں محب وطن‘ عوام دوست اور مخلص انسان ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے پاک وطن کے وسیع ترمفاد میں کام کیاہے۔
پنجاب حکومت
عمران خان کی منفی سیاست بے نقاب ہوچکی ہے؛ احمدخان
