پنجاب حکومت

عمران خان کے گھر کے نقشے کی طرح ان کا نکاح بھی جھوٹا نکلے گا: راناثناءاللہ

عمران خان کے

عمران خان کے گھر کے نقشے کی طرح ان کا نکاح بھی جھوٹا نکلے گا: راناثناءاللہ

لاہور:(ملت آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے گھر کے نقشے کی طرح ان کا نکاح بھی جھوٹا نکلے گا۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی زندگی کی طرح ذاتی زندگی میں بھی جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے ریحام خان سے شادی کی تاریخ پر جھوٹ بولاتھا اور ان کی پنکی سے شادی کی تاریخ بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر کے نقشے کی طرح ان کا نکاح بھی جھوٹا نکلے گا، پنکی سے شادی یکم جنوری 2018 کو ہوئی اور اعلان بعد میں کیا گیا، عمران خان کا نکاح سچاہے تو رجسٹرڈ کیوں نہیں کرواتے۔