لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کا مشن ہر قیمت پر پورا کریں گے ،محنت، عزم سے کام کرتے ہوئے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں،دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہے،وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام صوبے کے چار اضلاع میں کامیابی سے جاری ہے ،س پروگرام کا دائرہ صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا،پنجاب حکومت نے ادویات کی خریداری ،ترسیل اور تقسیم کا جدید نظام متعارف کرایا ہے،نئے نظام سے ادویات کی خرد برد اور جعلی و غیر معیاری ادویات کے دھندے کاخاتمہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ادویات کے نمونے تجزیے کے لئے غیر ملکی لیبز میں بھجوائے جا رہے ہیں اورادویات کے نمونے اکٹھے کرنے اور تجزیے کیلئے بھجوانے میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ادویات کی خریداری ، ترسیل اور تقسیم کا جدید نظام مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کی جانب اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں ،ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینوں کی تنصیب سے مریضوں کو 24 گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر مہیا کر رہے ہیں ۔بلڈ بنک، خون کے حصول اور انتقال خون کے امور کے حوالے سے جامع پلان پیش کیا جائے۔
پنجاب حکومت
عوام معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کا مشن ہر قیمت پر پورا کریں گے
